آج کا نوجوان اور پاکستان
یوں تو ہر کوئ اس پر بات کرتا بھی ہے اور اپنی رائے بھی دینے سے گریز نہیں کرتے مگر کیا وجھ ہے کہ ہمارا نوجوان اسے سنی ان سنی کرتا ہے اور تو اور اپنے بڑوں کو بھی یہ کہنے سے نہیں چکتے کہ آپ نے اپنی زندگی میں ایسا کونسا تیر مارا ہے اگر آپ کچھ کر لیتے تو میں فری ہو کر کچھ کرنے کے قبابل ہوتا۔
باراہ کئی لوگ تو بلکل کنارہ کش اختیار کر چکے ہیں۔ ان کا بیٹا یا بیٹی کیا کر رہی ہے اور کیا نہیں اسکا پتا کچھ اس طرح چلتا ہے جب پانی سر سے اونچا یا کوئ بڑی مصیبت گھر تک پہنچتی ہے۔ اب پاکستان کو کچھ قابل نوجوانوں کی ضرورت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ آج ہم جس دوراہ پر کھڑیں ہیں پہلے کبھی نا کسی کے سوچ میں تھی اور نا ہی کسی کے گمان میں۔
ہمارا نوجوان طبقہ کا موبائل ، انڈین فلمیں ، گانے بجانے یا پھر محلے میں مستیاں آج کل کا بہترین مشغلہ اور ٹائم پاس ہے۔ موبائل میں کیا کچھ نہیں ہوتا، انسان نے اپنی آسائش ، آرام اور آسانی کے لیئے ایجادات کیں اور اس سے مستفید بھی ہوئے مگر ستم ظریفی پاکستانی نوجوان کی کہ وہ تو کچھ حد سے ہی گزر گیا مگر اس میں قصور بڑوں کا ہے جنہیں پیسے کمانے یا پیسہ جمع کرنے کی ہوس نے ان چیزوں پر نگرانی سے اجھل رکھا۔ یہ ہمارا اپنا قصور ہے جو آج اتنی بری طرح پھنس چکے ہیں نا ہی کوئی راستا دکھائی دیتا ہے اور نا ہی اس کا کوئی تدارک۔
قصور چاہے والدین کا ہو یا پھر اولاد کا دونوں ہی صورتوں میں اس کا خمیازہ نا صرف اس گھرانے کو بلکہ معاشرہ اور ملک کو بھی پہنچتا ہے۔ آج کل نوجوان طبقہ نہایت پستی کی طرف جا رہا ہے کوئی روک ٹوک کوئی منزل کی طرف گامزن بھی نہیں کرتا۔ نا ہی کوئی مسیحا ہے اور نا ہی کوئی اس کے مطعلق سوچنا بھی گوارہ کرتا ہے۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا جب مائیں قائد اعظم اور علامہ اقبال جیسی شخصیت کی پروان چڑھائیں۔ کیونکہ وہ خود بھی اسی پستی کا شکار ہیں۔
آج ہر کوئی ایسے رہنما [ لیڈر ] کا انظار کرتیں ہیں کوئی نجات دہندہ آکر یہ سب کچھ ٹھیک کردے، ایک ایسا انقلابی لیڈر کی آس میں جانے کب تک یہ پاکستانی اپنا خون جلاتے رہیں گے۔ میرا داعوہ ہے کہ آج کا نوجوان اگر خود اپنا احتساب کرنا سیکھہ لے تو منزل کہیں دور نہیں۔
میری التجا بھی ہے اور میری ہی نہیں اب ہم سب کی اولین ترجیح بھی کہ ہمارا نوجاوان طبقہ اب کجھہ اس ملک کی سوچے اور اپنا طرز عمل ایسا اختیار کرے جو سب کیلئے فائدہ مند ثابت ہو۔
آو پاکستانی جوان آج عہد کرو کہ آنے والے کل کو تم بدل کر رکھ دو گے ۔ ایک اچھا پاکستان ایک اچھی قوم بن کے دکھاوُ گے۔
آج عہد کرلو تو دنیا تمہاری ورنہ گزشتہ سے پیوستہ تم بھی آنے والی اپنی نسل کو بھی نہیں سدھار سکتے اور نا ہی ان میں کوئی رمک ہو گی کہ اپنے آپ کو سدھار سکیں۔
پاکستان زندہ باد
خورشید عالم
Direct short and share link for this page: https://www.dotcrush.com/?p=904
- How to Monetize Your Facebook Page: A Comprehensive Guide - July 22, 2023
- Avoiding Plagiarism: Your Ticket to Originality and Academic Success! - July 21, 2023
- Chat-GPT: Your Friendly AI Pal for Awesome Conversations! - July 20, 2023
No Comments Yet