اہم اطلاع

 شہر کے مختلف جگہوں میں کچھ گاڑیاں گھوم رہی ہیں[ خاص طور پر یائی روف] ایڈریس معلوم  کرنے کے بہانے سے لوگوں کو بلاکر اغوا کیا جا رہا ہے۔ برائے مہربانی محتاط رہیں اور اپنے دوست و احباب کوبھی اس سے آگاہ کریں ۔

یہ گھناونی حرکت دوبارہ شروع ہوئی ہے اور ہم بات یہ ہے کہ اس پر میڈیا بھی خاموش تماشائی  بنی ہوئی ہے جس کا کام صرف بریکنگ نیوز اس بات کی دینی ہے کون کون سی سیاسی جماعت میں مفاہمت ہو رہی ہے یا سیدھے الفاظ میں گٹھجوڑ ہونے جا رہی ہے یا پھر کتنی لاشیں اسپتال پہنچ چکی ہیں اور کتنی راستے پر پڑی ہیں   

ہم نا صرف بے بس ہیں بلکہ بے حس بھی ہیں۔ ہماری حفاظت کے داعوے دار تو بھت نظر آتے ہیں مگر در حقیقت ہماری حفاظت صرف اور صرف اوپر والے کی ذات جو اللہ ہے وہی ہماری حفاظت فرما رہا ہے تو آئیے اسی کی حفاظت میں اپنے آپ کو دے دیتے ہیں ایک کامل یقین اور ایمان کے ساتھ ۔ آئیے آیۃ الکرسی کو اپنا وظیفہ بناکر اپنے آپ کو اللہ کی حفاظت میں دے دیں  بیشک وہ غفور و رحیم ہماری دل سے کی ہوئی بات کو رد نہیں کرتا ۔  

ہمارے سیاسی حضرات صرف آپ کے زہنوں کو پراکندہ کرتے ہیں اندر سے سب ملے ہوتے ہیں۔ ورنہ ایک کی جان جانے سے جس شہر میں پہلے ہڑتال کی کال دی جاتی ہے ۔ اب گھڑی کے ہر گھنٹے میں کئی کئی لاشیں مل رہی ہیں اور وہ بھی ان دنوں میں جو تمام دنوں سے افضل ہے یعنی رمضان المبارک ۔  

یہ وجہ ہے ہماری مذہب سے دوری اور اللہ اور اس کا نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو بھلانے اور نام نہاد اسلامی اسکالکرز کی باتوں کو سچ سمجھنے اور اسی کو ماننے کا نتیجہ ہے ۔ یہ وہ فتنہ بن چکا ہے کہ جو بھی چاہتا ہے منہ اٹھاکر چلا آتا ہے اور اپنے آپ اسلام اور اسکی تعلیمات کا چیمپیئن سمجھنے لگتا ہے جیسے غامدی ، عامر لیاقت حسین ، فرید پراچہ ، زید حامد اور بہت سے ان جیسے فتنہ گر لوگ جو آج کل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں آیئے عہد کریں اس اللہ اور نبی سے جس کے ماننے والے ہم آپ ہیں ۔ اللہ ہمیں ان جیسے فتنہ گر لوگ اور دجال اور شیطان کے پیروکاروں سے ہمارے ایماں کی حفاظت فرمائے آمین  

 

 

 

 

 

UBlogger

About The Author