موبائل فونز کی برآمد پر پابندی

 

اسلام آباد : موبائل فونز کی درآمد  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) اتھارٹی کی طرف سے اجازت نامہ کے بغیر روک دیا گیا ہے اور ملک میں جاری کردہ تمام سمز کی دوبارہ تصدیق کا بھی فیصلھ کیا گیا ہے۔

ایک اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن اے ملک کی زیر صدارت یہ فیصلھ کیا گیا کہ ۳۰ دن کے اندر تمام سمز کی دوبارہ جانچ کرائی جائے اور صرف ایک سم ہی ایک شناختی کارڈ  پر اجراء کیا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی پی ٹی اے کی طرف سے اجازت کے بغیر ،  موبائل فونز کی درآمد کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس اجلاس میں متعلقہ حکام ہدایت کی کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ سمز صرف انکی شناختی کارڈ میں موجود پتے پر ہی ارصال کریں انھیں اسی وقت سمز نا دیں۔

اور تمام موبائل کمپنیز کو ہدائت کی ہے کہ وہ تمام معلومات فراہم کریں جن سے بآسانی پتا لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ہی سمز کو کئی دوسرے موبائل میں کون کون لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے تمام موبائل فونز کو فوری طور پر بند کردیں۔

اس فیصلے سے سب سے زیادہ نقصان ہمارے نوجوانوں کو ہوگا، کئی سمز پر الگ الگ دوستی جو چلتی ہے، مگر میرے خیال میں یہ بہت اچھا قدم ہے ہماری حکومت کا۔ اس فیصلے پر اگر عمل بھی ہو جائے تو کیا ہی بات ہے، کیونکہ اس پر عمل درآمد ہونے سے ہمارے معاشرے سے کافی بے راہ روی میں کمی آئے گی۔ چاہے یہ حکومت جیسی بھی ہے صرف اسی فیصلے کو بھرپور طریقے سے نافذ کردے تو بہت بڑا احسان ہوگا اس ملک اور نوجوان طبقہ پر۔

خورشید عالم

کراچی ۔ پاکستان

 

 

Direct short and share link for this page:  https://www.dotcrush.com/?p=1479

UBlogger

About The Author